9 جولائی 2025 - 02:44
عالم اسلام کے 100 علماء اور مفتی حضرات نے ٹرمپ اور نیتن یاہو کے خلاف "محارب" کا فتوی جاری کیا

عالم اسلام کے 100 علماء اور مفتی حضرات نے مشترکہ اعلامیے میں "محاربین اور مفسدین فی الارض" کے طور ٹرمپ اور نیتن یاہو کی مذمت کی اور امام خامنہ (دام ظلہ العالی) کی عقلمندانہ اور طاقتور قیادت کی ہمہ جہت حمایت کا اعلان کیا۔ 

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عالم اسلام کے 100 علماء اور مفتی حضرات نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں جوّاباز ٹرمپ اور دہشت گرد مجرم نیتن یاہو کو "محارب" قرار دیا۔

اس اعلامیے میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کو صریحا محاربین اور مفسدین فی الارض قرار دیا گیا ہے اور ان کی دو ٹوک الفاظ میں مذت کی گی ہے؛ اور رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کو امت اسلامیہ کی بیداری کا قائد اور اسلامی عزت و وقار کے محاذ کا علمبردار قرار دیا ہے، جو تدییر، شجاعت اور دانائی سے اسلامی ‏عزت و مقاومت اور مسلم امہ کے اتحاد کی قیادت کر رہے ہیں اور ان کی ہمہ جہت حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

عالم اسلام کے علماء کا اعلامیہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمدلله رب العالمین، و الصلاة و السلام علی سیدنا محمد و آله الطاهرین و صحبه المنتجبین، اما بعد؛

ہم عالم اسلام کے بڑے علماء، مفتی، مفکرین اور اہلکار، قرآن کریم کی صریح نصوص اور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) کی سنت شریفہ، اسلام کے مسلّمہ فقہی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کے مسلّمہ قواعد کی رو سے، ہم متفقہ طور پر اور پوری قطعیت کے ساتھ درج ذیل (سات نکاتی) موقف کا اعلان کرتے ہیں:

1۔ ٹرمپ اور نیتن کی "محاربین اور مفسدین فی الارض" کے طور پر، مذت

آیت کریمہ "إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا أَنْ يُقَتَّلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا؛ بلاشبہ ان لوگوں کی جو اللہ اور اس کے پیغمبر سے جنگ کرتے ہیں اور دنیا میں دوڑتے پھرتے ہیں فساد کرنے کے لئے، بس یہ سزا ہے کہ انہیں مار ڈالا جائے یا سولی پر چڑھا دیا جائے"۔  (سورہ مائدہ، آیت 33) کے تحت، ٹرمپ، نیتن یاہو اور غاصب صہیونی ریاست کے حکام فساد پھیلانے، خونریزی کرنے اور اسلامی سرزمینوں پر قبضہ کرنے، فلسطین کے مظلوم عوام کا قتل عام کرنے، اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے کی بنا پر، اللہ اور اس کے رسول(ص) کے ساتھ "محارب (اور ان کے خلاف جنگ کرنے والے) اور مفسد فی الارض (روئے زمین پر فساد پھیلانے والے) قرار دیئے جاتے ہیں اور ان پر بین الاقوامی اور اسلامی عدالتوں میں مقدمہ چلنا چاہئے (اور انہیں گرفت میں لینا چاہئے)۔

2۔ رہبر معظم آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای (مد ظلہ) کی حکیمانہ اور طاقتور قیادت کی قطعی اور ہمہ گیر حمایت

حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای اسلامی امت کے بیداری کے رہبر اور اسلامی عزت و وقار کے محاذ کے علمبردار ہیں، جو دانائی، شجاعت اور حکمت کے ساتھ اسلامی امت کی عزت، مزاحمت اور وحدت کی راہنمائی فرماتے ہیں۔ علمائے اسلام اپنی پوری طاقت کے ساتھ ان کے اصولی، شفاف اور حکیمانہ موقف کی حمایت کرتے ہیں اور انہیں اسلامی امت کے دفاع کی جائز اور اہل قیادت کا مثالی نمونہ سمجھتے ہیں۔

3۔ اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے سمجھوتے کے عدم جواز پر فقہی، قانونی اور بین الاقوامی تاکید

شرعی قواعد، خاص طور پر "کفارِ محارب کے ساتھ ولاء اور سمجھوتے کے عدم جواز" کے اصول، اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور اقوام کے خود ارادیت کے حق کے تناظر میں، جعلی اور غاصب صہیونی ریاست اور امریکہ کی استکباری پالیسیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا سمجھوتہ، تعلقات کی معمول سازی (Normalization) یا اشتراک, شرعی طور پر حرام، اسلامی امت کے ساتھ خیانت اور غداری اور فلسطینی عوام اور خطے کی مظلوم اقوام کے حقوق کی کھلی پامالی ہے۔

4۔ صہیونیت اور استکبار کے مکروہ عزائم کے خلاف مسلمانوں اور علماء کے درمیان اتحاد کی دعوت

آج اسلامی امت کو پہلے سے کہیں زیادہ  اتحاد اور علمی، فکری، دینی اور سیاسی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ ہم علمائے اسلام، تمام مسلمانوں اور عالم اسلام کے دانشوروں کو امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے مکروہ منصوبوں کے مقابلے میں ہم آہنگی، مشترکہ موقف اور متحدہ محاذ قائم کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

5۔ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ مسلط کردہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قطعی اور ہمہ گیر فتح پر اطمینان کا اظہار

جارح صہیونی ریاست کے خلاف 12 روزہ جنگ میں ایران کی فتح ایمان، استقامت، دانا اور باحکمت قیادت اور اسلامی محاذ مقاومت کی مضبوطی کا مظہر ہے۔ یہ فتح نہ صرف عسکری میدان میں، بلکہ سیاسی، ابلاغیاتی، نفسیاتی اور بین الاقوامی سطح پر استکباری محاذ پر کاری ضرب کی حیثیت رکھتی ہے، جس نے ثابت کر دیا کہ امریکہ اور اسرائیل کے بلا چون و چرا تسلط کا دور ختم ہو چکا ہے۔

6۔ مجرموں اور صہیونیت کے حامیوں کے خلاف بین الاقوامی عدالتی کارروائی کا مطالبہ

ہم فوری طور پر ـ ٹرمپ، نیتن یاہو اور دیگر صہیونی مجرم رہنماؤں اور ان کے حامیوں کے خلاف کارروائی کی غرض سے ـ آزاد اور خودمختار بین الاقوامی عدالتوں کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔ نیز ہم ہم انسانی حقوق کی تنظیموں، بین الاقوامی عدالتوں اور قانونی فورمز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان افراد کے انسانیت دشمن اور عالمی امن کے خلاف جرائم کی تحقیقات کریں اور انہیں ضروری سزائیں دلائیں۔

7۔ فلسطینی کاز، قدس شریف کے ساتھ امت مسلمہ کی تجدید بیعت

فلسطین، مسلمانوں کے قبلۂ اول اور قدس شریف کا مسئلہ، اسلامی امت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے؛ اور امت مسلمہ کی جائز اور ہمہ گیر جدوجہد فلسطین کی مکمل آزادی اور صہیونیت کے سرطانی پھوڑے کی مکمل بربادی تک جاری رہے گی۔

"وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِندِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ؛  (سورہ آل عمران، آیت 126)۔

اور مدد تو صرف اللہ ہی کی طرف سے ہوتی ہے جو بڑا غالب بہت حکمت والا ہے"۔

اعلامیے اور فتوی پر دستخط کرنے علمائے کرام:

1. شیخ ڈاکٹر خالد الملا رئیس جماعۃ علماء العراق (عراق)

2. ڈآکٹر شیخ محمد نمر أحمد زغموت، رئیس المجلس الفلسطینی الاسلامی فی لبنان والشتات (فلسطین)

3. شیخ السید محمدی ابو صالح عبدالقادر الحسنی الآلوسی، رئیس المجلس العلماء الرباط المحمدی (عراق)

4. مولانا منظر الحق تھانوی زعیم مجلس علماء الباکستانی (پاکستان)

5. السید عدنان أحمد یحیى الجنید عضو الہیئۃ العلیا لرابطۃ علماء الیمن - رئیس ملتقى التصوف الإسلامی فی الیمن (الیمن)

6. مولانا عبدالخالق فریدی سلفی رئیس جبہۃ العلماء المتحدۃ فی باکستان (باکستان)

7. شیخ ڈآکٹر حسان عبد اللہ رئیس تجمع العلماء المسلمین لبنان (لبنان)

8. الأستاذ ڈآکٹر حسین محمد قاسم رئیس مجلس علماء فلسطین (فلسطین)

9. شیخ غازی یوسف حنینہ رئیس مجلس الامناء فی تجمع العلماء المسلمین (لبنان)

10. شیخ سامح عثمان سلیمان محمد المصری وزارۃ الاوقاف المصریۃ (المصر)

11. شیخ راجا ناصر عباس جعفری رئیس حزب مجلس وحدۃ المسلمین وعضو مجلس الشیوخ الباکستانی (باکستان)

12. ڈاکٹر حسن قناعت لی رئیس للمجمع المنظمات لاہل البیت فی ۔ترکیہ (۔ترکیہ)

13. شیخ خلیل رزق مسئول علاقات الدولیۃ فی حزب اللہ (لبنان)

14. ڈاکٹر محمد الصالح الموعد الناطق الرسمی للمجلس العلماء فلسطین فی لبنان و الخارج (فلسطین)

15. مولانا محمد امین انصاری الامین العام للجبۃ المتحدۃ فی الباکستان (باکستان)

16. شیخ أحمد بن علی الحارثی باحث شؤون إسلامیۃ وإنسانیۃ سلطنۃ عمان. (عمان)

17. العلامۃ المحدث الشریف سلمان الحسینی الندوی رئیس جبہۃ الاتحاد. الہند (ہند)

18. ڈاکٹر محمد ہشام سلطان استاذ العقیدۃ و الفلسفۃ و نائب رئیس جامعۃ آل البیت سابقا –(الاردن)

19. شیخ ولید حسین الأدریسی ناىب مفتی مقاطعۃ الفولغاغراد بروسیا الاتحادیہ الشریف (روس)

20. ڈآکٹر عبدالرحمن بن علی الضلع الحسنی الہاشمی رئیس المرکز الأبحاث و الدراسات للوحدۃ الاسلامیۃ _ بلاد شام (سوریا)

21. شیخ الحدیث مفتی محمد داؤد الامین العام للمدارس الدینیۃ (باکستان)

22. مولوی نظام الدین نعمانی رئیس الاتحادیۃ للعلماء السنۃ المحبین لأہل البیت فی غرب أفغانستان (أفغانستان)

23. شیخ عبدالمنعم الزین، مدیر المرکز الاجتماعی الإسلامی بالسنغال (سنغال)

24. شیخ ماہر حمود رئیس الاتحاد العالمی لعلماء المقاومۃ (لبنان)

25. شیخ مصطفى حسین ابورمان امام وخطیب مسجد فی عمان (الاردن)

26. الاستاذ تیسیر سلیمان مدیر مؤسسۃ یحیى للثقافۃ (۔ترکیہ)

27. شیخ کفاح محمد بطۃ مفتی مقاطعۃ فولغوغراد ، نائب مفتی الجمعیہ الدینیہ لمسلمی روسیا الاتحادیۃ (روس)

28. شیخ شفیق جرادی رئیس معہد المعارف الحکمیۃ والمشرف العام على موقع اقتدار المقاومۃ (لبنان)

29. شیخ سعید قاسم رئیس الہیئۃ الاسلامیۃ الفلسطینییۃ فلسطین (فلسطین)

30. ڈآکٹر السید شفقت حسین شیرازی مسؤول الشؤون الخارجیۃ فی حزب مجلس وحدۃ المسلمین باکستان (پاکستان)

31. ڈاکٹر یحیىٰ ابوذکریا الباحث الاسلامی (الجزائر)

32. شیخ صہیب حبلی رئیس جمعیۃ ألفۃ (لبنان)

33. شیخ قدیر آکارس رئیس مجمع العلمائی لاہل البیت و مدیر المرکز الکوثر (ترکیہ)

34. شیخ أحمد غریب رئیس ہیئۃ العمل من أجل الوحدۃ والتغییر (فلسطین)

35. السید ڈآکٹر عزالدین شیخی الإدریسی النقیب العام للأشراف أل البیت (لیبیا)

36. حسین الدیرانی ممثل المجمع العالمی لأہل البیت علیہم السلام فی استرالیا (آسٹریلیا)

37. علامہ سید مرتضی مرتضی عاملی عضو لشورا المرکزیۃ للمجمع اہل بیت (کینیا)

38. شیخ بہاءالدین النقشبندی. مرشد الطریقۃ النقشبندیۃ الچمپاراویۃ (کردستان عراق)

39. شیخ محمد قدورۃ رئیس مرکز بدر الکبرى ( فلسطین)

40. شیخ نزار سعیّد مسؤول جمعیۃ مراکز الإمام الخمینی الثقافیۃ ( لبنان)

41. شیخ حسین الدیہی_ نائب الأمین العام لجمعیۃ الوفاق الوطنی الإسلامیۃ البحرینیۃ (بحرین)

42. احمد رضا فاروقی خطیب محکمۃ العلیا ببنغلادش (بنگلادیش)

43. مولوی حبیب‌اللہ حسام رییس شوری الاخوۃ اسلامیۃ (افغانستان)

44. ڈاکٹر اسلام اوزکان باحث اسلامی و استاذ فی الجامعۃ (ترکیہ)

45. حمید عبد القادر عنتر کاتب ومحلل سیاسی من (الیمن)

46. رضوان المحیا، رئیس الملتقى الإسلامی الشافعی ، (الیمن)

47. شیخ ابوبکر امام تباتی باحث اسلامی و امام و خطیب فی (کیمرون)

48. شیخ موسی آیدین مدیر القناۃ on4 (ترکیہ)

49. مولوی عبدالرؤف توانا مسؤل لشورا الاخوۃ فی شمال (افغانستان)

50. شیخ عبداللہ الدقاق رئیس الحوزۃ البحرانیۃ (بحرین)

51. شیخ ڈآکٹر مازن الشریف مفکر استراتیجی ( تیونس )

52. شیخ عبدالرحمن مطر ناجی التیار الاسلامی المقاوم فی (لبنان)

53. شیخ أبو بکر مشلاوی، عضو قیادۃ جبہۃ العمل الإسلامی فی لبنان (لبنان)

54. ڈآکٹر لطفی اوزشاہین باحث اسلامی و استاذ فی الجامعۃ (ترکیہ)

55. عاہد مصطفى العطوی رئیس مؤسسۃ الدراسات (انڈونیشیا)

56. شیخ محمد درویش ناجی التیار الاسلامی المقاوم فی (لبنان)

57. مازن الزیدی ، مدیر مرکز المسار العراقی للدراسات (العراق)

58. السید أحمد شحاتۃ الحسنی الأزہری مدیر رواق الإمام (مصر )

59. امام محمد العاصی خطیب الجمعہ فی واشغنتن (واشنگٹن - امریکہ)

60. ڈآکٹر محمت نوردوغان باحث اسلامی و استاذ فی الجامعۃ (۔ترکیہ)

61. شیخ عبدالحمید الحلو ناجی التیار الاسلامی المقاوم فی (لبنان)

62. شیخ على ہاشم السراج. الأمین العام لمجمع ال البیت العالمی فرع السودان. َعضو الاتحاد العالمی لعلما ء المقاومہ (السوڈان)

63. شیخ مصطفى صیداوی ناجی التیار الاسلامی المقاوم فی (لبنان)

64. مولوی بحرالدین جوزجانی رئیس للشورا المصلحۃ اسلامیۃ (افغانستان)

65. شیخ محمد شرف الدین ناجی التیار الاسلامی المقاوم فی (لبنان)

66. علی اورمیش رییس رییس جمعیۃ العلماء العلویین (۔ترکیہ)

67. سید محمد بن جعفر عضو الملتقى العالمی للتصوف العرفانی (موریطانیہ)

68. شیخ سامی الحاج أحمد ناجی التیار الاسلامی المقاوم فی (لبنان)

69. ڈآکٹر محمت اوکوران باحث اسلامی و استاذ فی الجامعۃ (۔ترکیہ)

70. شیخ طلال ابراہیم ابو عبدالرحمن شریم باحث اسلامی (قطر)

71. ڈآکٹر عادل محمد عبد الرحمن عضو لجماعۃ علماء العراق (عراق)

72. ڈآکٹر یوسف الحاضری کاتب وباحث فی الشئون الدینیۃ والسیاسیۃ (الیمن)

73. ڈآکٹر سلمان العودی، امین ملتقی دعاۃ فلسطین (فلسطین)

74. ڈاکٹر عمر عبداللہ الشلح، القائم باعمال ملتق دعاۃ فلسطین فی ۔ترکیہ (ترکیہ)

75. ڈآکٹر شیخ صالح الکاشف، مسوول العلاقات العامۃ لملتقی دعاۃ فلسطین (فلسطین)

76. ڈآکٹر شیخ طارق رشید، مسئول ملتقی دعاہ فلسطین فی لبنان (فلسطین)

77. شیخ عمر الفوال ناجی التیار الاسلامی المقاوم فی (لبنان)

78. ڈآکٹر حایری کیرباش اوغلو باحث اسلامی و استاذ فی الجامعۃ (۔ترکیہ)

79. شیخ عباس کاظمی عضو للجمعیۃ العلماء فی (۔ترکیہ)

80. شیخ اباذر التایلندی إمام المسجد الہدی تالینک چان بانکوک( تایلاند)

81. شیخ ماجد راشد جیاد عضو لجماعۃ

علماء العراق (عراق)

82. مولوی بحر الدین جوزجانی رئیس شورا المصلحۃ اسلامی ( افغانستان)

83. علی یرال مؤسس ورئیس وقف أہل البیت العلوی فی ۔ترکیہ (ترکیہ)

84. الىوکتور ابراہیم العواوی باحث اسلامی (الیمن)

85. شیخ توفیق حسن علویۃ ،کاتب وباحث اسلامی وعضو تجمع العلماء المسلمین فی لبنان . (لبنان)

86. شیخ عادل الترکی، رئیس جمعیۃ منتدى الوحدۃ للتعاون الاجتماعی الخیری (فلسطین)

87. شیخ محمد الزعبی ، رئیس مکتب الدعوۃ فی حرکۃ التوحید الإسلامی فی (لبنان)

88. السید جواد الوحیدی رئیس الہیئۃ العلمائیۃ الامامیۃ فی ہرات (افغانستان)

89. شیخ مصطفى ملص رئیس اللقاء التضامنی الوطنی فی لبنان (لبنان)

90. محمد لبابیدی الامین العام للمرکز الإسلامی للإعلام والتوجیہ (لبنان)

91. شیخ اورہان اوز رییس جمعیۃ العلماء فی مدینۃ قارص (۔ترکیہ)

92. شیخ محمد رجب عابدین ناجی التیار الاسلامی المقاوم فی (لبنان)

93. شیخ مومن مروان الرفاعی المستشار فی العلاقات الدبلوماسیۃ (لبنان)

94. السید عیسی الحسینی المزاری رئیس الموسسۃ البیان فی افغانستان

95. شیخ قربان اولوسوز رییس جمعیۃ العلماء فی مدینۃ ایغدیر (۔ترکیہ)

96. شیخ عبدالفتاح الأیوبی عضو التجمع العلماِئی لنصرۃفلسطین (لبنان)

97. ہشام عبد القادر علی عنتر رئیس الاتحاد العربی للاعلام الالکترونی (الیمن)

98. شیخ عبدالرحمن ناجی التیار الاسلامی المقاوم فی (لبنان)

99. السفیر إدریس الصالح سفیر المفوضیۃ الدولیۃ لحقوق الانسان وسفیر الاتحاد العربی (لبنان)

100. مولانا سید احمد ایمان لکھنؤ باحث اسلامی (ہندوستان)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha